IMF releases outlook report on Pakistan's economy

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری

اسلام آباد بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور 2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ تفصیلات پارلیمینٹ میں پیش کر دی گئیں

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد جبکہ 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور 2026 میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 2025 میں 8.3 فیصد اور 2026 میں 7.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان تیل درآمد کرنے والے ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں استحکام کے باوجود افراط زر کا چیلنج برقرار ہے۔