نواب ٹاؤن کے علاقے جوڈیشل کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر بیٹے نے اپنی والدہ پر چھری سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
ویسٹ جیٹ کی فلائٹ اٹینڈنٹس کی ہڑتال، گرمیوں کے سیزن میں پروازیں معطل
مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ قتل کی اصل وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔




