We will launch fierce attacks on Iran; a time will come when they themselves will say, "We can no longer tolerate this."

ایران پر سخت حملے کرینگے، ایک وقت آئیگا وہ خود بولینگے اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے

امریکی صدرٹرمپ نےکابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ امریکہ صرف فتح چاہتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریباً تباہ ہو چکے ہیں۔

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دینگے، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطیٰ تباہ ہو چکا ہوتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر سخت حملے کرینگے، ایک وقت آئیگا وہ خود بولینگے اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔