The Environment Department ordered strict action against hotels

پنجاب بھر میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے حوالے سے بڑا ایکشن لیتے ہوئے کوئلہ ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔۔۔

عمران حامد شیخ نے تمام ہوٹل اور باربی کیو اسٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کا حکم دیا ہے۔۔۔

انہوں نے کھلی جگہوں پر دھواں ، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکم عدولی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت فوری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں۔۔۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی، دھواں اور اسموگ پھیلانے والے ہوٹل مالکان تیار رہیں، صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں ، چیکنگ اور سیلنگ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔۔۔

ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانیں مسمار

انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ای پی اے کا مشترکہ ایکشن پلان کے تحت کھلے پکوان والے ہوٹلوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔۔۔

ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ 15 دن میں سَکشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور حکومت پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کی کوئی گنجائش نہیں ہے