ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تشویش -سبزیوں کے نرخوں میں کمی ، اور دست یابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت -ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرنے کا حکم –
ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت -اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق تفصیلی بریفنگ –
پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ کو سٹریٹجک پلان پیش کیا -ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پر سبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہونا چاہیے ؛ وزیرِ اعلیٰ صاحبہ کی ہدایت –
سبزیوں، دالوں کے سٹاک ،آمد ، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا ، ان شاء اللّٰہ !پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دست یابی کا جائزہ لیا جائے گا –
سبزیوں منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی -پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ – پنجاب بھر کے 239 مریم نواز کاشت کاربازاروں/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق – مارکیٹ سٹاف کی یونیفارم ، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی –
ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان کب ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا
منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سوئپر استعمال کیے جائیں گے -رمضانُ المبارک میں ہر محلے میں سستے سٹالز لگانے کی تجویز کا جائزہ -اجلاس میں نگہ بان رمضان پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی –
اجلاس میں تحفظ صارف قانون کے مؤثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا -نرخوں میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کے اثرات عوامی سطح پر نظر آنا چاہییں ؛ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کا حکم -سبزیوں کی ضرورت کا تعین کر کے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے ؛ محترمہ مریم نواز شریف –
3 لاکھ 68 ہزار شاپس پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانہ ،321 ایف آئی آرز ، 4607 گرفتاریاں




