آج ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر معیارات کو اپنانے کا دن منا رہے ہیں جو محفوظ، پائیدار اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں مدد دیتے ہیں۔ اس سال کا موضوع، “بہتر دنیا کے لیے مشترکہ وژن،” اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک محفوظ، جامع اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے عالمی سطح پر ایک عزم موجود ہے۔ یہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ معیار اعتبار, اعتماد اور اقتصادی کامیابی کی بنیاد ہے.
آج کی بین الاقوامی معیشت میں، ہماری مصنوعات اور خدمات کا معیار ہماری مسابقتی برتری کا تعین کرتا ہے۔ بین الاقوامی معیارات کی پابندی ایک اختیار نہیں ہے؛ بلکہ یہ عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات میں اضافہ اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ضرورت ہے۔ معیارات عالمی صارفین کو ‘میڈ ان پاکستان’ برانڈ پر اعتماد دیتے ہیں اور ہمارے کاروباروں کو معیار اور کارکردگی کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) اس مشن میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بطور قومی معیارتی ادارہ، یہ ہمارے معیار کو،
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہماری صنعتیں منصفانہ اور مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں،
بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ہم آہنگ کرتی ہے،
میری حکومت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور PSQCA کی اس کام میں حمایت کرتی ہے۔ ہم انہیں تمام شعبوں میں معیار کے فروغ کے لیے بااختیار بنائیں گے، جدید تخلیق کو فروغ دیں گے، صارفین کی حفاظت کریں گے، اور ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی کو تقویت دیں گے۔ میں پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں جو ہر شعبے میں معیار اور بہتری قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
آج کے دن میں پاکستان کی کاروباری کمیونٹی، صنعتکاروں اور مینوفیکچررز سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ بہترین معیار کو ایک بنیادی اصول کے طور پر اپنا لیں۔ معیار کے مشترکہ وژن کے ساتھ مل کر کام کر کے، ہم پاکستان کے لیے ایک بہتر مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں۔




