سعودی ولی عہد، وزیراعظم ، اور رُوا الحرم المکی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مکہ کے مقدس شہر میں واقع”کنگ سلمان گیٹ” (King Salman Gate) کے نام سے ایک جدید اور منفرد منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ یہ منصوبہ مسجد الحرام کے عین عقب میں واقع ہے جو نہ صرف 12 ملین اسکوائر میٹر کے تعمیراتی رقبے پر محیط ہے بلکہ مکہ مکرمہ اور اسکے مرکزی علاقے کی توسیع کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور جدید شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے عالمی مثال ہے ۔
کنگ سلمان گیٹ منصوبے کا جدید ڈیزائن اور انفراسٹرکچر نہ صرف زائرین ِبیت اللہ کے لیے مسجد الحرام تک رسائی کو بہتر بنائے گا بلکہ زائرین ایکسپیرینس پروگرام (Pilgrim Experience Program) کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے انکی بہتر خدمت اور اطمینان کو یقینی بنائے گا۔
کنگ سلمان گیٹ ایک منفرد منصوبہ ہے، جو سیاحتی ، رہائشی، تجارتی، اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ اس منصوبے میں نہ صرف عوامی ٹرانسپورٹ کے جدید نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی باسہولت رسائی کو ممکن بنایا جائے گا بلکہ 9لاکھ سے زائد نمازیوں کی اضافی گنجائش کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔
بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سےجنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
کنگ سلمان گیٹ مکہ کے تاریخی تعمیراتی ورثے اور جدید طرزِ زندگی کا حسین امتزاج ہوگا ۔ اس منصوبے کے تحت 19 ہزار اسکوائر میٹر پر محیط ثقافتی مقامات کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی تاکہ مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین کے روحانی سفر کو مزید رُوح پرور بنایا جا سکے۔ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت یہ منصوبہ 2036 تک 3 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں بھی متعارف کرائے گا تاکہ سعودی مملکت کی طویل المدت معاشی ترقی اور مثبت ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے ۔
کنگ سلمان گیٹ منصوبہ رُوا الحرم المکی کمپنی (RUA AlHaram AlMakki Company)کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے ، جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کا حصہ ہے ۔ کمپنی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے مکہ کو شہری منصوبہ بندی کا عالمی معیار بنا کر پی آئی ایف کی حکمت عملی کو تقویت دینے کا عزم رکھتی ہے ۔ رُوا الحرم المکی کمپنی مکہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی کاموں میں بین الاقوامی معیار کی جدت اور پائیداری کے اصولوں پر کاربند ہے تاکہ مکہ کے رہائشیوں اور زائرین کیلئے مثبت طرز زندگی کو ممکن بناسکے ۔




