Punjab Police continues operations to prevent smog, air pollution

پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری

گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 41 مقدمات درج ، قانون شکن گرفتار۔520 افراد کو 11 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد ، 95 افراد کو وارننگ جاری کی گئی.

فصلوں کی باقیات جلانے کی 115، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 242 خلاف ورزیاں ہوئیں.صنعتی سرگرمیوں کی 4، اینٹوں کے بھٹوں کی 8 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری

رواں سال مجموعی طور پر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 2332 مقدمات درج ، 2053 قانون شکن گرفتار۔88 ہزار 300 افراد کو 22 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد، 11 ہزار 363 افراد کو وارننگ جاری کی گئی.

فصلوں کی باقیات جلانے کی 1284، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 53051 خلاف ورزیاں ہوئیں.صنعتی سرگرمیوں کی 1391، اینٹوں کے بھٹوں کی 2077 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم،سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے.