Punjab Police continues anti-drug operations across the province

صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری

رواں سال اب تک صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 86 ہزار 441 چھاپے مارے گئے۔منشیات کے دھندے میں ملوث 50 ہزار 364 ملزمان گرفتار، مقدمات درج،

ملزمان کے قبضہ سے 29 ہزار 492 کلو گرام چرس، 2814 کلو گرام ہیروئن، 1843 کلو گرام آئس برآمد.2575 کلو گرام افیون، 6 لاکھ 97 ہزار 368 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی.

صوبائی دارلحکومت لاہور میں 10 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار.لاہور میں منشیات فروشوں کے قبضہ سے 4864 کلوگرام چرس، 532 کلوگرام ہیروئن، 1024 کلوگرام آئس برآمد.

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

لاہور میں منشیات فروشوں سے 297 کلوگرام افیون، 56 ہزار 486 لیٹر شراب بھی برآمد.آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم.

سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔