Protest due to serious concern over delay in cleanliness drive

صفائی مہم میں تاخیر پر شدید تشویش احتجاجی دھرنے کا اعلان

اپر جنوبی وزیرستان دو مہینے گزر گئے، “صاف شفاف خیبر پختون خواہ” صفائی مہم یہاں اب تک شروع نہ ہو سکی؛ لوڈر رکشے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں کھڑے زنگ آلود ہو رہے ہیں!صفائی مہم میں تاخیر پر شدید تشویش احتجاجی دھرنے کا اعلان صوبائی حکومت کی “صاف شفاف خیبر پختون خواہ” صفائی مہم پورے صوبے میں دو ماہ سے جاری ہے، مگر یہاں اب تک شروع نہیں ہو سکی۔

تحصیل ممبر و ولیج چیئرمین عرفان اللہ محسود نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں مہم کے آغاز کے باوجود اپر جنوبی وزیرستان میں دو ماہ کی تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے؛انہوں نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر اپر جنوبی وزیرستان سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مہم فوری طور پر فعال ہو؛

سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے دو روزہ پروموشن بورڈ کا اجلاس شروع

عرفان اللہ محسود نے خبردار کیا کہ اگر دو سے تین دنوں میں صفائی مہم کے لوڈر رکشے کونسلوں کو فراہم نہ کیے گئے، تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے