Private educational institutions within neighborhoods

محلّوں کے اندر نجی تعلیمی ادارے

شہروں اور قصبوں میں تعلیم کے فروغ کے نام پر محلّوں کے اندر نجی اسکول اور کالجز کا قیام ایک ایسا مسئلہ بنتا جا رہا ہے جو اب محض انتظامی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ بن چکا ہے۔ بظاہر یہ ادارے تعلیم کا چراغ روشن کرنےآئے ہوتے ہیں مگر عملی طور پر یہ محلہ مکینوں کے سکون پردے اور بنیادی حقوق پر ضرب لگاتے نظر آتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں میں ہونے والی سرگرمیاں، اسمبلیوں میں لاؤڈ اسپیکر کا بے دریغ استعمال فنکشنز کے دوران تیز آواز میں بجتا ہوا ساؤنڈ سسٹم اور بچوں کی چیخ و پکار یہ سب مل کر پورے محلے کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ مریض بزرگ خواتین اور گھر میں کام کرنے والے افراد اس شور سے شدید متاثر ہوتے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں۔

اس سے بھی زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ محلہ مکینوں کی پرائیویسی اور پردہ مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے۔ گلیوں میں روزانہ غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت کھڑکیوں اور گھروں کی طرف نظریں اور تعلیمی اداروں کی بے ہنگم سرگرمیاں ایک مہذب معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔

بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں

اسکولوں کا کچرا گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ ٹریفک جام اور شور شرابا انتظامیہ کی غفلت کا واضح ثبوت ہے۔ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا رہائشی علاقوں میں اس قسم کی کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے؟ اور اگر اجازت ہے تو کیا ضابطے اور قوانین صرف کاغذوں تک محدود ہیں؟

ہم ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور رہائشی علاقوں کو تعلیمی و تجارتی استحصال سے بچائیں۔ تعلیم اپنی جگہ قابلِ احترام ہے مگر شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر کے نہیں۔

محلہ صرف اینٹوں کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگوں کا سکون عزت اور نجی زندگی ہوتی ہے جس کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔