People associated with the field of journalism should pay attention

شعبہ صحافت سے منسلک افراد متوجہ ہوں

پنجاب حکومت کے نئے آرڈیننس کے تحت اب دوران کاروائی ، احتجاج ، یا کسی بھی موقع پر پولیس سے سوال کرنا یا لوگو والا مائیک ، یا صحافتی کارڈ دکھانا اب آپکی گرفتاری کا باعث بن سکتا ہے ۔

تمام ایسے چینلز ، اخبارات ، یا پی ڈی ایف اخبارات کے صحافیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے جو اخبارات باقاعدہ طور پر شائع ہی نہیں ہوتے ،اور پی ڈی ایف کی شکل میں عام ہیں ایسے اخبارات کے نمائندوں کو صحافی تسلیم نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں نئے آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کو مکمل اختیار دے دیا گیا۔

پیمرا یا ڈی جی پی آر سے رجسٹرڈ چینلز اور اخبارات کے نمائندگان و صحافیوں کو بھی دوران احتجاج ، یا کاروائی پولیس کے معملات میں مداخلت کی اجازت نا ہوگی ۔پولیس کا موقف لینے کے لیے بعد از کاروائی پولیس سے رابطہ کر کے موقف لیا جا سکتا ہے ۔ دوران کاروائی رجسٹرڈ و ناں رجسٹرڈ اداروں کے کسی صحافی کو معافی نا ہوگی ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

علاؤہ ازیں پولیس کے خلاف کسی بھی گروپ یا چینل پر کوئی خبر یا ایسا بیانیہ شئیر کرے جو پولیس کی مخالفت میں ہو اس گروپ یا چینل پر شئیر کرنے والے ممبر سمیت ایڈمنز کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آرڈینینس کے تحت کوئی بھی اس آرڈیننس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اسے فوراً موقع پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور پولیس اس کا مائیک، لوگو ، صحافتی کارڈ ، یا موبائل وغیرہ ضبط کر سکتی ہے ۔

پیمرا یا ڈی جی پی آر سے نان رجسٹرڈ اداروں کے مائیک ، لوگو، کارڈ ، پی ڈی ایف اخباروں کے ،جعلی صحافیوں، اور زائد المعیاد کارڈز رکھنے والے افراد کے خلاف خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔