On the occasion of Global Ethics Day, ACCA released a report

گلوبل ایتھکس ڈے کے موقع پر اے سی سی اے نے اے آئی کے اخلاقی چیلنجز پر رپورٹ جاری کر دی

گلوبل ایتھکس ڈے کے موقع پر ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس اور چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ (سی آئی ایس آئی) نے خبردار کیا ہے کہ اگراے آئی کی مہارتوں میں بہتری، مضبوط گورننس اور مربوط پالیسیوں کو ترجیح نہ دی گئی تو پیشہ ورانہ اعتماد، جو اکاؤنٹنسی کے شعبے کی بنیاد ہے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اے آئی اب مستقبل کا مسئلہ نہیں رہی بلکہ موجودہ حقیقت بن چکی ہے، جو اپنے ساتھ ایسے اخلاقی چیلنجز لائی ہے جن پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔زز

” “AI Monitor: Shining a light on AI’s ethical threats for finance professionals میں چار اہم نکات اجاگر کیے گئے ہیں۔اے آئی اب زندگی اور کام کے تمام پہلوؤں میں سرایت کر چکی ہے، جس سے اس کے اخلاقی اثرات سے گریز ممکن نہیں رہا۔اے آئی مالیاتی پیشہ وران کے لیے مخصوص خطرات پیدا کرتی ہے، جو بنیادی اخلاقی اصولوں کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔تکنیکی سمجھ بوجھ کے ساتھ اخلاقی فیصلے کی صلاحیت کو یکجا کرنے کے لیے اے آئی کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔افراد، تنظیموں اور پالیسی سازوں کے درمیان ہم آہنگی کی بھی ضرورت ہے کیونکہ کوئی ایک فریق اکیلا ان چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتا۔

اس رپورٹ میں پیشے کے لیے عملی اقدامات کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ انفرادی سطح پر ماہرین کو اے آئی کے استعمال میں درپیش اخلاقی مسائل سے آگاہی بڑھانے اور فیصلہ سازی میں مدد کے لیے فراہم کردہ چیک لسٹس سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تنظیموں کے لیے تجویز کیا گیا ہے کہ وہ مضبوط گورننس فریم ورک تشکیل دیں، قیادت کے درست رویے کو فروغ دیں۔پالیسی سازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اداروں کے ساتھ مل کر ضوابط کو ہم آہنگ کریں، غیر ضروری تقسیم کو کم کریں اور نظامی خطرات کو مؤثر طور پر سنبھالیں۔

نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی

رپورٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹواے سی سی اے ہیلیَن برانڈ OBE نے کہا”اے آئی سے وابستہ اخلاقی خطرات اب نظریاتی نہیں رہے یہ حقیقی ہیں۔ اگرچہ اے آئی مالیاتی پیشہ وران کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کر رہی ہے، لیکن یہ ہمارے پیشے کی بنیاد دیانت داری، غیر جانب داری، پیشہ ورانہ قابلیت، رازداری اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو تبدیل نہیں کرتی۔ یہی اصول ہمیں اے آئی سے وابستہ چیلنجز کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔تاہم اس ذمہ داری کا بوجھ صرف افراد پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ اداروں، ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں کو چاہیے کہ وہ مہارتوں کے فروغ، گورننس اور اجتماعی فریم ورک میں سرمایہ کاری کریں تاکہ اے آئی کو اپنانا عوامی اعتماد کو مضبوط کرے اور فیصلہ سازی اخلاقی اصولوں پر مبنی رہے۔”

چیف ایگزیکٹو آفیسرسی آئی ایس آئی ٹریسی ویگرو OBEنے کہا”یہ رپورٹ اور اس کا عالمی تناظر ہمارے پیشے کے لیے ایک بنیادی نکتہ واضح کرتا ہے۔مہارت، گورننس اور اعتماد کا گہرا تعلق جو ایک اخلاقی اے آئی نظام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی اور اعتماد کا ساتھ ساتھ چلنا ناگزیر ہے، اور اس کے لیے اخلاقی فریم ورک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔سی آئی ایس آئی اور اے سی سی اے جیسے پیشہ ورانہ ادارے اس امر کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کہ اے آئی کے استعمال میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل، دیانت اور صارفین کا اعتماد برقرار رہے۔

سی آئی ایس آئی نے اے سی سی اے کے اشتراک سے جوEthical AIکا جو سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے وہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح ہم اخلاقیات، جوابدہی اور پیشہ ورانہ اصولوں کو اے آئی کے مرکز میں شامل کر رہے ہیں۔ہم تمام پیشہ وران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اخلاقی اے آئی طریقوں کو فروغ دیں، بلند پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھیں، اپنی مہارتوں کو مسلسل بہتر بنائیں، اور صارفین کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ مشترکہ تحقیق ایشیا پیسیفک، افریقہ، برطانیہ اور جنوبی ایشیا میں منعقدہ عالمی مباحثوں پر مبنی ہے، جہاں ماہرین نے آڈٹ آٹومیشن، ہیومن ریسورس کے الگورتھمک فیصلوں اور ڈیٹا پر مبنی ٹیکس مشاورت جیسے منظرناموں پر غور کیا۔ان مباحثوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگرچہ مالیاتی ماہرین اخلاقی فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، لیکن اس میں کامیابی وسیع تر نظامی معاونت اور ہم آہنگی پر منحصر ہے۔