حکومت پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اگست 2026 سے پنجاب کے تمام اسکول پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور ہفتہ و اتوار کو چھٹی ہوگی۔ نئے اوقات 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ رہیں گے.
سنگل شفٹ والے اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک تعلیمی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو اسکول ساڑھے 12 بجے بند ہو جائیں گے۔ ڈبل شفٹ اور دوپہر والے اسکولوں کی صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی۔ جبکہ شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1 سے شام ساڑھے 5 بجے اور جمعہ کو دوپہر 2 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی.
iPhone کا تنازع، چند لمحوں میں پورا خاندان اجڑ گیا
سیکرٹری سکول ایجوکیشن مودسر ریاض ملک نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر حرف بہ حرف عملدرآمد یقینی بنائیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈی ای اوز اپنے ضلع میں گرلز اسکولوں کے اوقات میں سہولت کے مطابق 15 منٹ کا رد و بدل کر سکتے ہیں.





