اسلام آباد میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی کم عمر بچی کے کیس میں نیا انکشاف سامنے آگیا۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق بچی کی عمر 13 سال کے بجائے 11 سال 11 ماہ تھی۔
تفتیشی افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کی عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔ کیس میں ایف آئی اے افسر کی اہلیہ اور مدرسے کا قاری ملزم نامزد اور پولیس حراست میں ہیں۔
جونیئر تھانیداروں کو SHO لگانے پر IG پنجاب کو تحفظات
عدالت نے کم عمر بچوں سے گھریلو ملازمت کروانے، بچوں پر تشدد اور انہیں بے سہارا چھوڑنے سے متعلق قانونی دفعات ایف آئی آر میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔




