SHO Appointments

جونیئر تھانیداروں کو SHO لگانے پر IG پنجاب کو تحفظات

لاہور میں جونیئر تھانیداروں کو SHO لگانے پر IG پنجاب کو تحفظات ہیں ۔۔ عبدالکریم نے DIG آپریشنز کو پالیسی بدلنے کی ہدایت کر دی .

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بہت مضبوط روابط ہونے کے باعث DIG آپریشنز لاہور فیصل کامران بڑے تگڑے پولیس آفیسر سمجھے جاتے ہیں اور IG پنجاب کا فیصل کامران کو بڑے مجمے میں ایسا کہنا ایک غیر معمولی بات نہیں ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے دوستوں کے گزشتہ روز لاہور پولیس کا ایک خصوصی اجلاس پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہوا جسکی صدارت IG پنجاب عبدالکریم نے کی ۔ اجلاس میں لاہور پولیس کے تمام افسران اور SHO شریک تھے .

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بالکل تیار ہیں

ذرائع بتاتے ہیں کے IG پنجاب نے DIG فیصل کامران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے آپ نے لاہور کے بیشتر تھانوں میں ناتجربہ کار جونئیر تھانیدار بطور SHO لگا رکھے ہیں ۔ان جونئیر کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے تھانوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور ان SHO کی غلطیوں کا خمیازہ لاہور پولیس سمیت پنجاب پولیس کو بھی بھگتنا پڑ جاتا ہے۔

ذرائع کہتے ہیں IG پنجاب نے کہا فیصل صاحب میں آپ سے ریکویسٹ کرتا ہوں آپ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں ورنہ مجھے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑے گا۔