مدینہ منورہ میں صفائی کرنے کا شرف اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے دلچسپ واقعہ

کشمیر کی وادیوں میں ایک حافظ صاحب تھے، جن کے دل میں مدینۃ المنورہ کی محبت اور وہاں کی خاک چمکانے کی شدید تڑپ تھی۔

انہیں جب معلوم ہوا کہ مدینہ منورہ میں صفائی کا کام کرنے والے کچھ لوگ ہیں، تو انہوں نے ان سے دوستی کر لی اور اپنے دل کی خواہش کا اظہار کیا کہ کسی نہ کسی طرح ان کا بھی “جگاڑ” لگ جائے تاکہ وہ بھی مدینہ پاک کی صفائی کی سعادت حاصل کر سکیں۔

​حافظ صاحب نے اپنی سمجھ اور کوشش سے راستے نکالے اور بالآخر کامیاب ہو گئے۔

انہیں ویزا مل گیا اور وہ مدینہ منورہ پہنچ گئے، مگر اس شوق میں انہوں نے کشمیر میں اپنی حفظ کی کلاس چھوڑ دی، جہاں وہ بچوں کو قرآن پاک پڑھایا کرتے تھے۔

​مدینہ پہنچ کر وہ خوش تھے کہ انہیں حرمین کی خدمت کا موقع ملا ہے، لیکن ایک رات انہیں خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپ ﷺ نے فرمایا:

​”میں تمہارے اس کام سے خوش نہیں ہوں جو تم یہاں کر رہے ہو میں اس کام سے خوش تھا جو تم پیچھے چھوڑ آئے ہو۔”

​یہ سن کر حافظ صاحب کی آنکھیں کھل گئیں اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ درحقیقت، خدمتِ دین اور نیکی کے ہر کام کی اپنی اہمیت ہے، لیکن تعلیم و تعلمِ قرآن اور نسلِ نو کو اللہ کی کتاب سے جوڑنا ایک ایسا عظیم منصب ہے جس کا مقام بے حد بلند ہے۔

قرآن مجید میں بھی نبی کریم ﷺ کے فرائض اور مناصب میں کتاب و حکمت کی تعلیم کا ذکر آتا ہے، اور تاریخِ اسلام گواہ ہے کہ دین کو پھیلانے اور سنبھالنے میں نوجوانوں اور علم کے چراغ جلانے والوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔

​حافظ صاحب نے اس روحانی اشارے کو سمجھا، اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اور یہ عزم کیا کہ وہ واپس کشمیر جائیں گے اور دوبارہ اسی شوق اور لگن کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا سلسلہ شروع کریں گے، کیونکہ اصل کامیابی وہاں ہے جہاں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا زیادہ ہو۔