Muslim countries must work together for the liberation of Palestine.

فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کرادیے

انہوں نےکہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔