گومل یونیورسٹی میں ہراسمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد آصف نواز اعوان سسپینڈ زرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ائی ٹی محمد آصف اعوان نے ایک فیمیل طالبہ کو گومل یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں مختلف بہانوں سے آفس بلایا اور مبینہ طور پر ہراس کیا۔
ذرائع کے مطابق طالبہ نے واقعے سے متعلق اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا جس کے بعد اہل خانہ موقع پر پہنچ کر مبینہ ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور وائس چانسلر کو فقری طور پر ہراسمنٹ سے آگاہ کیا ۔ واقعے کے انکشاف کے بعد وائس چانسلر نے ڈاکٹر محمد آصف اعوان کو فوری طور پر سسپینڈ کر دیا۔
آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گومل یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے تعلیمی ماحول اور طلبہ کے اعتماد پر گہرے سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے




