عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آچکی ہے اور قیمت دوبارہ 87 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔
حکومت نے عالمی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
اب سوال یہ ہے کہ جب عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو کیا حکومت بھی عوام کو ریلیف دے گی؟
مصالحہ چانپ ریسپی
یا عوام کی جیبوں سے نکالے گئے 55 روپے واپس نہیں کیے جائیں گے؟
ایسی صورتحال میں عوام کا مطالبہ ہے کہ شہباز حکومت بھی فوری طور پر عوام کو ریلیف دے اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرے۔
عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے۔




