پنجاب پولیس میں 3565 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کردی۔
سمری کے مطابق پولیس کو ہیومن ریسورس کی شدید کمی کا سامنا ہے، ایک کانسٹیبل پر 940 افراد کی ذمہ داری ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے خصوصی اہتمام کی ہدایات جاری کردیں
دستاویز کے مطابق ہر سال ریٹائرمنٹ، وفات یا برخاستگی کے باعث 3 سے 4 ہزار آسامیاں خالی ہوتی ہیں، جبکہ نئی بھرتیوں سے حکومت پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
سمری کی منظوری کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھرتیوں کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔




