2026 کے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج پیر کو سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن کی کئی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ-ن (پی ایم ایل-این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آگے ہیں۔
ابتدائی اعداد و شمار میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے مختلف حلقوں میں پی ایم ایل-این، پی، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی) اور جماعت اسلامی کے درمیان سخت مقابلے کو ظاہر کرتے ہیں۔ انتخابی حکام نے واضح کیا کہ تمام نتائج غیر سرکاری ہیں اور حتمی تصدیق سے مشروط ہیں۔
جنرل سید عامر رضا نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا
اب تک کے تازہ ترین اعداد و شمار:
– LA-1 میرپور-1: پی ایم ایل-این کے اظہار صادق 1,692 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی کے محمد افسر شاہد 1,482 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر
– LA-2 میرپور-2: 109 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بعد پی پی کے قاسم مجید 9,300 ووٹوں کے ساتھ آگے، جبکہ پی ایم ایل-این کے عظیم بخش چوہدری کے 5,400 ووٹ
– LA-3 میرپور-3: 161 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے بعد پی ایم ایل-این کے چوہدری محمد سعید 994 ووٹوں کے ساتھ آگے
– LA-4 کھاری: پی ایم ایل-این کے چوہدری رخصار احمد 7,997 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی پی پی کے چوہدری صہیب ارشد 4,645 ووٹوں کے ساتھ
– LA-5 بھمبر-1: 176 میں سے 99 پولنگ اسٹیشنز کے بعد پی ایم ایل-این کے وقار 19,032 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی پی پی کے چوہدری پرویز اشرف 15,493 ووٹوں کے ساتھ
– LA-6 بھمبر-2 سماہنی: پی ایم ایل-این کے محمد رزاق 18,336 ووٹوں کے ساتھ آگے، آئی پی کے علی شان 9,775 ووٹوں کے ساتھ
– LA-7 بھمبر-3 سٹی: پی ایم ایل-این کے چوہدری طارق فاروق 14,569 ووٹوں کے ساتھ آگے، سابق وزیراعظم اے جے کے اور آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 9,280 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر
– LA-8 کوٹلی-1 راج محل: پی پی پی کے ملک ظفر اقبال 4,851 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی ایم ایل-این کے ملک نواز 3,615 ووٹوں کے ساتھ
– LA-9 کوٹلی-2 نکیال: پی ایم ایل-این کے عمر نعیم 5,651 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی پی پی کے جاوید بودھانوی 3,551 ووٹوں کے ساتھ
– LA-10 کوٹلی-3: پی کے چوہدری محمد یاسین 6,999 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی ایم ایل-این کے راجہ فتح محمود 3,560 ووٹوں کے ساتھ
– LA-12 کوٹلی-5: پی پی پی کے چوہدری یاسین 2,613 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی ایم ایل-این کے راجہ ریاست 1,255 ووٹوں کے ساتھ
– LA-13 کوٹلی-6 کھوئی رٹہ: آئی پی کے انصر عبدالی 8,695 ووٹوں کے ساتھ آگے، پی پی پی کے ولید انقلابی 7,676 ووٹوں کے ساتھ
الیکشن کمیشن نے ابھی تک سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے اور تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے….!!!!




