شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک نے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ بابر کے نام سے ہوئی۔
افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں
پولیس کے مطابق متوفی شخص کو کار نے ٹکر ماری جس کے بعد وہ سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار سریا بردار ٹرک نے اُسے روند دیا۔
پولیس نے موقع سے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ کار سوار وقوعہ سے فرار ہوگیا۔




