سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے ہلاک تینوں دہشت گرد افغانی تھے۔
خیال رہے کہ آج صبح پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر 3 خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا، ایک دہشت گرد نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جس کے بعد دو دہشت گرد اندر داخل ہوئے۔
پولیس اور ایف سی حکام کے مطابق اندر داخل ہونے والے دہشت گردوں کو ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
خود کش دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔




