وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد، نیک تمناوں کا اظہار
الحمدُللہ—پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا-مریم نواز شریف
نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے-مریم نواز شریف
وقت بدل گیا ہے،عوامی ترجیح بدل گئی ہے،پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا-مریم نواز شریف
13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ،مسلم لیگ نے میدان مار لیا
مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیز ی سے بڑھانے کا پیغام ہے-مریم نواز شریف
عوام کا دو ٹوک فیصلہ ہےجو کام کرے گا ،وہی ووٹ لے گا-مریم نواز شریف
بیلٹ باکس سےبھی پیغام ہے پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے-مریم نواز شریف




