A new policy regarding electricity bills has been introduced.

بجلی کے بلوں کے حوالے سے ایک نئی پالیسی متعارف

تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس اہم معاملے کے بارے میں عام عوام، خاص طور پر غریب طبقے کو صحیح طریقے سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔

جن صارفین کے بجلی کے بل میں 200 یونٹ سے کم استعمال ہوتا ہے، ان کے بل پر حکومت کی جانب سے ایک QR کوڈ دیا گیا ہے، جس پر درج ہے کہ آپ کو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس سبسڈی کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اپنے بجلی کے بل پر موجود QR کوڈ کو اسکین کریں، اپنی معلومات چیک کریں اور فارم کو “OK” کر کے تصدیق مکمل کریں۔

اگر یہ عمل مکمل نہ کیا گیا تو اگلے ماہ سے آپ کی 200 یونٹ والی سبسڈی ختم ہو سکتی ہے، اور پھر پہلے یونٹ سے ہی وہی ریٹ لاگو ہوگا جو 201 یونٹ یا اس سے زیادہ استعمال کرنے والوں پر ہوتا ہے۔

معصوم ثناء یوسف کو انصاف مل گیا

حکومت کو بھی کچھ شرم ہونی چاہیے کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایسے پیچیدہ طریقے متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کا ایک عام دیہاڑی دار، بزرگ یا کم پڑھے لکھے شخص کو علم ہی نہیں۔ ہزاروں لوگ ایسے ہوں گے جو صرف بل اٹھا کر جمع کروا دیتے ہیں، انہیں QR کوڈ، ویریفکیشن یا آن لائن سسٹم کا کچھ پتہ نہیں ہوگا، اور اگلے ماہ ان کے بل اچانک بڑھ جائیں گے۔

تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی یہ عمل مکمل کریں اور اپنے اردگرد موجود غریب اور نادار لوگوں کی بھی مدد کریں تاکہ وہ اس سبسڈی سے محروم نہ ہوں۔

طریقہ کار:

▪️ 200 یونٹ سے کم استعمال والے بجلی کے بل پر دو QR کوڈ موجود ہوں گے۔
▪️ اوپر والے QR کوڈ کو اپنے اسمارٹ فون سے اسکین کریں۔
▪️ لنک کھلنے کے بعد اپنی معلومات چیک کریں اور تصدیق (Confirm) کریں۔
▪️ آپ کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ آئے گا، اسے درج کر کے Verify پر کلک کریں۔
▪️ کامیاب تصدیق کے بعد “VERIFIED” لکھا آ جائے گا۔