Supreme Court of Pakistan's major decision regarding the posting of civil servants' husbands and wives in the same city

سپریم کورٹ آف پاکستان کا سرکاری ملازم میاں بیوی کی ایک ہی شہر میں تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ نے ویڈلاک پالیسی کے تحت تبادلے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا.میاں بیوی سرکاری ملازمت میں ہوں تو انہیں ایک ہی سٹیشن پر تعینات کیا جائے، سپریم کورٹ

عدالتِ عظمیٰ نے پنجاب سروس ٹریبونل اور بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا.سرکاری ملازم خواتین کو شوہر سے دور رکھ کر بچوں کی اکیلے پرورش پر مجبور کرنا ظلم ہے، عدالت کے اہم ریمارکس میاں بیوی کا الگ الگ شہروں میں تعینات ہونا شدید ذہنی تناؤ اور کارکردگی میں کمی کا باعث بنتا ہے، سپریم کورٹ

ویڈلاک پالیسی محض کاغذی کارروائی نہیں، اس پر روح کے مطابق عمل درآمد لازمی ہے.صوبے کے تمام محکمے اور انتظامی سربراہان وزیر اعلیٰ کی ویڈلاک پالیسی کے متعلق ہدایات کےپابند ہیں۔محکمے ‘اسامی خالی نہیں ہے’ جیسے لنگڑے بہانے بنا کر میاں بیوی کے تبادلے کی درخواستیں مسترد نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی

اگر مستقل اسامی دستیاب نہ ہو تو عارضی تبادلے، ڈیپوٹیشن یا کسی دوسرے محکمے میں ایڈجسٹ کر کے میاں بیوی کو اکٹھا کیا جائے۔فیصلہ عدالتِ عظمیٰ کا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو 15 دن کے اندر خاتون ملازمہ کے تبادلے کا نیا حکم جاری کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے ناہیدہ عزیز بنام چیف سیکرٹری پنجاب کیس کا 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا.
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے اہم فیصلہ سنایا