حکومت نے ائیرلائنز اور ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کمرشل طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حالیہ کمی کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایندھن کی لاگت کسی بھی ائیرلائن کے آپریشنل اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے لہٰذا جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے مالی بوجھ میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے
ملک بھر میں اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔




