Man impersonates fake ISI brigadier and receives Rs 8 million bribe

آئی ایس آئی کا جعلی بریگیڈیئر بن کر چائنیز کال سینٹر سے 80 لاکھ روپے بھتہ وصول

راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں خود کو آئی ایس آئی اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران ظاہر کرکے چائنیز شہریوں سے بھاری بھتہ وصول کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹیکسلا کی رہائشی اریبہ رباب کی مدعیت میں درج ہوا، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے جعلی بریگیڈیئر اور کرنل بن کر ان کے چائنیز کال سینٹر کے عملے سے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے وصول کیے۔ اریبہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر ، چائنیز نیشنل گاؤ کیزان ، بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ایک چائنیز کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے جہاں سے بھتہ خوری کا سلسلہ شروع ہوا۔

روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

مدعیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں فواد احمد نامی شخص چند لوگوں کے ہمراہ ان کے کال سینٹر میں آیا اور خود کو بااثر اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کیے۔ بعد ازاں وہ دوبارہ چھاپہ مار کر پہنچا اور کہا کہ وہ انہیں اپنے باس سے ملوائے گا جو پاکستان آرمی میں بریگیڈیئر اور ایک خفیہ ایجنسی کے سربراہ ہیں۔