Russia offers to mediate between Pakistan and Afghanistan

روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروفا نے کہا کہ خطے میں استحکام اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک سے کہا کہ وہ ضبط سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔

عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا

انہوں نے کہا کہ ثالثی کا باقاعدہ فریم ورک طویل المدتی امن اور سیکیورٹی خدشات کو کم کر سکتا ہے۔ یہ پیشکش قطر اور ترکی کی کوششوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن سے عارضی جنگ بندی عمل میں آئی تھی، جبکہ استنبول میں حالیہ مذاکرات بغیر پیش رفت کے ختم ہوئے۔ زخاروفا نے خبردار کیا کہ کشیدگی خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور پائیدار حل کے لیے مسلسل مذاکرات ضروری ہیں۔