ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے ، اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہو گی.
ایرانی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جہاز اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کر سکتے ہیں، اجازت نہ لینے والے جہاز اپنے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں.
حکومت 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے بجلی سبسڈی ختم نہیں کررہی
ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول بدستور پاسداران انقلاب کی بحریہ کے پاس رہے گا ، آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی کوشش پر کسی بھی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا.




