دن کے اوقات میں اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔چیف ٹریفک آفیسر
موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تمام بس اڈہ مالکان اور منیجران کے ساتھ فوری رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی مقررہ اڈوں کے علاوہ کسی اور مقام پر مسافروں کو بٹھانے یا اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی میں پکنک کی خوشیاں اچانک ماتم میں تبدیل
بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کئے بغیر نہیں سوار کریں گے۔سامان بردار گاڑیوں (ٹرکوں) کے مالکان اور منیجران کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے۔تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔
ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ چیف ٹریفک آفیسر




