Goods transporters announce 6% reduction in fares

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے سربراہ ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدبھی کمی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا سرکاری ملازم میاں بیوی کی ایک ہی شہر میں تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی کو ریلیف ملتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کام بہت متاثر ہوا ہے۔