خالی پیٹ پین کلر لینے سے معدے کا تیزاب ڈائریکٹ معدے کی دیوار کو جلانا شروع کردیتا ہے ، جس سے معدے میں السر یا سوراخ ہو سکتے ہیں!
درد کی گولی ہر کوئی لیتا ہے، مگر طریقہ اکثر لوگ غلط اپناتے ہیں۔ یہی چھوٹی سی غلطی آگے چل کر معدے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
میڈیکل ریسرچ کے مطابق آئبوپروفن اور اسی طرح کی درد کم کرنے والی ادویات جسم میں ایک ایسے مادے کو کم کر دیتی ہیں جو معدے کی دیوار کو تیزاب سے بچاتا ہے۔
یکم جون سے 30 جون تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی
جب یہ حفاظتی تہہ کمزور ہو جائے تو معدے کا تیزاب براہِ راست اندرونی دیوار کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر دوا خالی پیٹ لی جائے۔
ایک حیران کن بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں میں صرف ایک یا دو بار غلط استعمال سے بھی شدید جلن اور درد شروع ہو سکتا ہے۔
اسی لیے عام مشورہ یہی ہے کہ ایسی ادویات ہمیشہ کھانے کے بعد اور ڈاکٹر کے مشورے سے لی جائیں۔




