محمد سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ 12 جولائی 1989 کو پیدا ہوئے، معاشیات میں گریجویٹ ہیں۔
سیاسی سفر کا آغاز پاکستان تحریکِ انصاف سے کیا۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے صوبائی صدر رہ چکے ہیں۔ سال 2024 کے عام انتخابات میں حلقہ PK-70 (خیبر-II) سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ صوبائی کابینہ میں معاونِ خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے قلمدان کے انچارج رہے۔
بسنت کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
اکتوبر 2025 میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد کیے گئے۔
سہیل آفریدی کے پاس اپنا گھر نہیں ہے، وہ پشاور میں کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، الیکشن لڑنے کیلئے آئی ایس ایف کے دوستوں نے چندہ اکٹھا کیا




