Great news for Basant enthusiasts

بسنت کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محفوظ بسنت کے انعقاد کے امکانات جاننے کیلئے محکمہ داخلہ میں مشاورتی اجلاس سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کی صدارت کی پنجاب میں محفوظ بسنت کی مشروط اور محدود اجازت کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گی.ا

انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی جشن بہاراں کے دوران مخصوص دنوں کیلئے بعض علاقوں میں محفوظ بسنت کے امکانات زیر بحث آئے

اجلاس میں پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیاجشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی جا سکتی ہے، تجویز محفوظ بسنت منانے کیلئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے این او سی لیا جائے گا، تجویزجس چھت یا احاطے کیلئے این او سی لیا جائے اسکے مالک کو حفاظتی اقدامات کا بیان حلفی دینا ہو گا، تجویز

پاکستان میں 8 اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے

تندی، دھاتی ڈور، مانجھا لگی ڈور کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی پتنگ ساز، پتنگ فروش اور سپلائر کیلئے ڈپٹی کمشنر سے رجسٹریشن لازمی ہوگی، تجویز قانون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخی کیساتھ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی ببغیر اجازت پتنگ بازی اور فروخت کرنے والے بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا کاٹیں گے

محفوظ بسنت فیسٹیول کی بحالی روزگار اور سیاحت کے مواقع فراہم کرے گی، نمائندہ سول سوسائٹی بسنت کے کھلے عام اجازت نہیں دی جاسکی، کنٹرولد ماحول میں اجازت بارے مشاورت کی گئی

والڈ سٹی اتھارٹی محفوظ بسنت بارے عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کرے گی لیسکو نے ماضی میں خطرناک پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کیں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب، کمشنر لاہور مریم خان، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر محمد وسیم اجلاس میں شریک

جی ایم آپریشنز لیسکو اعجاز احمد، ایس ایس پی سکیورٹی عبدالوھاب، ڈائریکٹر لاء نعیم خان، ممبر سول سوسائٹی وقار احمد، سینئر صحافی واصف ناگی، میڈیا پرسن ذیشان حسین کی شرکت ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل فزا ارشد، اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور بابر علی، لیگل ایڈوائزر والڈ سٹی سعود نصر اللہ اور صدر آل پاکستان پتنگ باز ایسوسی ایشن شکیل شیخ کی شرکت