Traffic plan released for Eid shopping in Karachi, entry of rickshaw taxis closed on many roads

کراچی میں عید کی شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان جاری، کئی سڑکوں پر رکشہ ٹیکسی کا داخلہ بند

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق آج سے شہر کے مختلف اضلاع میں تعینات سیکشن آفیسرز اورٹریفک اسٹاف روزانہ شام7 بجے سے شاپنگ سینٹرز اورمارکیٹوں میں رات گئےتک کاروباری سرگرمیوں کےاختتام تک اپنےفرائض انجام دیں گے ۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عید خریداری کے دوران شہر کی اہم اور مصروف مارکیٹوں سمیت شاہراہوں پراضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، اللہ والی چورنگی سے اتحاد سگنل تک رکشہ ٹیکسی داخلہ ممنوع ہوگا،کمرشل گاڑیوں والے حضرات اللہ والی سے نورانی سگنل میڈی کیر اور شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں

2003 تا 2021 جنگیں

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک میلینیم برج سے نیپا جاسکے گی، برج کے نیچے رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، حیدری مارکیٹ پر رش ہونےکی صورت میں نارتھ کراچی سے آنے والی کمرشل ٹریفک فائیو اسٹار چورنگی سے شارع نورجہاں، لنڈی کوتل چورنگی کاراستہ اختیار کرسکیں گے