ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے چوکی لکھوکی میں ایک ملزم کو غیر قانونی طور پر زیرِ حراست رکھنے کے سنگین معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے واضح پیغام دے دیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اختیارات سے تجاوز پر سب انسپکٹر عدنان ورک (انچارج چوکی لکھوکی) کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ سابق انچارج کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
مزید برآں، معاملے میں غفلت پر ایس ایچ او کاہنہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی ہے، تاکہ ذمہ داری کا مکمل تعین کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ:
ملک بھرکےکروڑوں گھریلوبجلی صارفین اضافی بوجھ کےلیے تیار ہوجائیں
“گرفتار ملزمان کو صرف متعلقہ تھانے میں ہی رکھا جا سکتا ہے، کسی بھی چوکی پر حراست قانون اور ضابطے کے خلاف ہے۔ جو افسر غیر قانونی اقدام کرے گا یا غفلت برتے گا، اسے سخت احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔”
اس فوری کارروائی کو پولیس میں اندرونی احتساب اور قانون کی بالادستی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ واضح پیغام ملا ہے کہ وردی اختیارات کی علامت ہے، استثنا کی نہیں۔




