The intensity and spread of the western circulation will increase from today, with the possibility of thunderstorms forming.

آج سے مغربی سلسلے کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ، گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان

آج تاریخ 20 مئی بروز بدھ ہے۔آج ملک کے بیشتر حصوں میں مغربی سلسلے کے زیرِ اثر بارش کے امکانات موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سسٹم کافی شدت کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، سوات، کالام، دیر بالا، دیر زیریں، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، ہری پور، تورغر، کوہستان، مالاکنڈ اور بٹ خیلہ سمیت بیشتر علاقوں میں آج دوپہر سے شام اور رات تک بارش کے امکانات موجود رہیں گے۔

ایران کے ساتھ ڈیل طے پاجانے کا اچھا موقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

کہیں ہلکی، کہیں درمیانی جبکہ کہیں کہیں موسلادھار سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔چند مقامات پر شدید اندھیوں اور خطرناک ژالہ باری کا امکان بھی موجود ہے۔ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض مقامات پر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔خاص طور پر شمالی علاقوں اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کا خطرہ موجود رہے گا۔