The government has reduced the price of LPG by Rs 67.33 per kilogram.

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلو کمی کر دی

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم زمینی صورتحال میں شہریوں کو سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ای چالان سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی 380 سے 430 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔