سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر نظرثانی کرتے ہوئے بعض ای چالان ختم کرنے کا عندیہ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ پر ابتدا میں کافی مخالفت ہوئی، تاہم حکومت اس نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ترقیاتی ماہرین کا بی “رائز” پروگرام میں نسلی و علاقائی تعصب پر شدید اظہارِ تشویش
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تجویز دی گئی ہے کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے پر جاری کیے جانے والے ای چالان ختم کر دیے جائیں تاکہ کم آمدنی والے شہریوں پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام گاڑیوں میں ڈیش کیمز نصب نہیں ہیں جبکہ واٹر ٹینکرز میں بھی سو فیصد ٹریکرز نہیں لگائے جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔




