TCL FreshIN 3.0 air conditioner is an excellent choice for consume

پاکستان میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے دوران ٹی سی ایلFreshIN 3.0 ایئرکنڈیشنر صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب

پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ اور کنزیومر الیکٹرانکس میں گلوبل لیڈرٹی سی ایل کا FreshIN 3.0ایئر کنڈیشنر پاکستان میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے دوران پاکستانی گھروں کے لیے ایک بہترین انتخاب کے طور پر سامنے آیا ہے۔FreshIN 3.0 ٹی سی ایل کے جدید ترین ایئر کنڈیشنرز میں سے ایک ہے، جو نہ صرف ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ فضا کو صاف، تازہ اور صحت مند بھی بناتا ہے۔

اپنی جدید FreshIN ٹیکنالوجی اور Liftable Fresh Air Inletکے ساتھ، یہ اے سی باہر کی صاف ہوا کو اندر لاتا ہے اور آکسیجن بوسٹ فراہم کرتا ہے، جس سے اندرونی فضائی معیار عام اے سیز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہوتا ہے۔ لاہور، کراچی اور فیصل آباد جیسے شہروں میں، جہاں اسموگ اور آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، یہ خصوصیت گھروں کے لیے صاف اور تازہ ہوا کو ممکن بناتی ہے،چاہے کھڑکیاں بند ہی کیوں نہ ہوں۔

QuadruPuri Multi-Layer Filtration System اس اے سی کا بنیادی حصہ ہے جو خطرناک ذرات (PM2.5)، بیکٹیریا اور بدبو کو مؤثر طریقے سے فلٹر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ موجود Visible Air Quality Display صارفین کو ریئل ٹائم میں ہوا کے معیار کی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنے گھروں کی فضا کے بارے میں باخبر رہیں اور صحت مند ماحول کو یقینی بنائیں،خاص طور پر اسموگ کے موسم میں۔

ایک ننھی سی مخلوق، جیسے شہد کی مکھی، کائنات کے پیچیدہ نظام کا حصہ بنتی ہے؟

FreshIN 3.0 اپنی Ultra-Quiet Operation(صرف 16 dB) اور Gentle Breeze Mode کے ساتھ نہایت پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے، جو بیڈ روم یا اسٹڈی روم کے لیے مثالی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹی سی ایل ہوم ایپ، گوگل ہوم، اور ایمازون ایلکساکے ذریعے اسمارٹ کنکٹیویٹی اور وائس کنٹرول کی سہولت دستیاب ہے، جس سے صارفین اپنی سہولت کے مطابق مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان کے موسم کے مطابق ڈیزائن کیا گیا،FreshIN 3.0 شدید گرمی (66°C تک) اور سخت سردی (-25°Cتک) میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتا ہے، تاکہ سال بھر آرام اور صاف ہوا کا تسلسل برقرار رہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرقِ وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی نے کہاکہ،”جب پاکستان میں فضائی آلودگی اور اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، ٹی سی ایل فخر کے ساتھ ایک ایسا حل پیش کر رہا ہے جو نہ صرف آرام بلکہ صحت کا بھی ضامن ہے۔ FreshIN 3.0 صرف ایک اے سی نہیں بلکہ صاف اور صحت مند طرزِ زندگی کی جانب ایک قدم ہے۔ ٹی سی ایل ہمیشہ سے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کراتا آیا ہے جو واقعی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لاتی ہے۔”

ٹی سی ایل FreshIN 3.0 پاکستان بھر میں دستیاب ہے،انورٹر وال ماونٹڈ اور فلور اسٹینڈنگ ماڈلز میں، 184,900 روپے سے شروع ہونے والی قیمت
کے ساتھ صارفین یہ اے سی ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز، ریٹیلرز، اور آن لائن خریداری کرسکتے ہیں۔