Sri Lankan cricket team on tour in Pakistan wants to leave the

دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس جانا چاہتی ہے

دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہيں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی پر بریفنگ دی جائےگی۔

کراچی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے

اس سے قبل پاکستان کےبعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے آج آرام کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نےبھی شام میں شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔