سندھ حکومت نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرادیا، علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال مزید 500 بسیں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔




