اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر موجود دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
جس کے بعد خواتین پولیس کی نفری طلب کی گئی اور پولیس نے دھرنے پر موجود کارکنوں کو ہٹادیا۔
دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک —پنجاب میں بے بس!
پولیس نے 8 سے 10 کارکنوں کو تحویل میں لے کر قیدی وین میں ڈال دیا، علیمہ خان کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب ہوگئی۔
خیال رہے کہ پولیس نے آج اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا تھا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔




