خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر کانسٹیبل معطل
ذرائع کا بتانا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنےعلاقے چھوڑ چکے ہیں۔




