Constable suspended for corruption and abuse of authority

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر کانسٹیبل معطل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اوکاڑہ، راشد ہدایت نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی رینالہ خورد کے کانسٹیبل عزیزالرحمان کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، معطل پولیس اہلکار کو لائن حاضر کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبروں کی نیب نے تردید کر دی

ڈی پی او راشد ہدایت نے واضح کیا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور بدعنوان، کرپٹ اور کام چور پولیس اہلکاروں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی کی جائے گی بلکہ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو شفاف اور قانون کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔