ایرانی حملوں کے بعد قطر نے اپنا بڑا ایل این جی پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا ہے، اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے،
جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا قوی امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق قطر کے اہم پروڈکشن زون کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں اس وقت نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،
سیالکوٹ میں ماہ رمضان میں انسانیت شکن جرم 12 سالہ بچے کے ساتھ وحشیانہ زیادتی
یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے قطر دنیا بھر کو مائع قدرتی گیس برآمد کرتا ہے، قطر سے ایل این جی کی سپلائی معطل ہونے سے پاکستان کے لیے توانائی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے،
پاکستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ پورا کرنے کے لیے قطر سے ماہانہ تقریباً 5 ایل این جی جہاز منگواتا ہے، سپلائی رکنے کی صورت میں ملک میں گیس کی بڑی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔




