ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لےکر 5 ہزار روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔
رہائشی مکانات کے لیے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔
مبینہ زیادتی کا الزام؛ پی سی بی نے حیدر علی کو معطل کردیا
10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کے لیے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
اسمال بزنس کے لیے 500 روپے، میڈیم بزنس کے لیے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کے لیے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے، حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔




