پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مبینہ زیادتی کے الزام میں قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے، قومی کرکٹر کو 3 روز پہلے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پی سی بی نے حیدر علی کو معطل کردیا اور ان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
پی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں مجرمانہ تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ حالیہ پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ حیدر علی کیخلاف گریٹر مانچسٹر پولیس تفتیش کر رہی ہے اور قومی کرکٹر کو پی سی بی کی جانب سے لیگل سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔




